گجرات : پولیس تھانہ لاری اڈہ پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ4خواتین،3مرد گرفت میں آ گئے، دوسری کاروائی میں منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔20بوتل ولائیتی شراب برآمد ۔
سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ پر مزدہ ٹرالہ الٹ گیاحادثہ کے نتیجہ میں 50 سالہ احسان ولد غلام رسول قوم مہر سکنہ نت کلاں گکھڑ منڈی جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی۔
ویلڈن SHO لیاقت علی گجر : تھانہ صدرسرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی پل پر اندھادھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے 8نامزد ملزمان کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد
صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل سرائے عالمگیر غلام مصطفی چو ہدری اور ضلعی نائب صدر سید قیوم شاہ کی قیادت میں تحصیل سرائے عالمگیر کے سینکڑوں اساتذہ نےلاہور احتجاجی دھرنا میں شرکت کی۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث جہلم کے زیر اہتمام ضلع بھر کی تمام مساجد میں مسجد اقصی کی اہمیت پر خطبات اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں پیش کی گئیں.
ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا جس میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
آسٹریلیا میں شہری کی جانب سے چور کو قتل کرکے 15 سال تک اس کی لاش گھر میں ہی چھپائے جانے کا ہولناک انکشاف ۔