محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔